Navigation
Recent Events
Recent Blog Posts
News
  • Chinese Ambassador calls on the President read more
  • President's addresses concluding session of National Seerat-un-Nabi read more
  • Air Chief calls on the President read more
Subscription
Email

پریس ریلیز

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 37 سے 41 ویں قرعہ اندازی اور پانچ ہزار گریجویٹ کرنے والوں میں

 آج کا دن کامیابی کا ہے، 10 ہزار بچوں کو اس جگہ پہنچا دیا ہے جہاں وہ اپنا ذریعہ معاش اور اپنا مستقبل خود بنائیں گے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کامیابی اور شفافیت سے چل رہا ہے

 

کراچی ۔ 7 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن کامیابی کا ہے، 10 ہزار بچوں کو اس جگہ پہنچا دیا ہے جہاں وہ اپنا ذریعہ معاش اور اپنا مستقبل خود بنائیں گے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پر شہیدوں کی دعاﺅں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کامیابی اور شفافیت سے چل رہا ہے، اس میں مکمل نہیں تو کچھ کامیابی ضرور ہوئی ہے تاہم اس پروگرام میں ہنر حاصل کرنے والوں کو تنہاءنہیں چھوڑیں گے، آئندہ ان کے لئے روزگار تلاش کریں گے اور بی آئی ایس پی کو مزید وسعت دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بلاول ہاﺅس کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 37 سے 41 ویں قرعہ اندازی اور پانچ ہزار گریجویٹ کرنے والوں میں اسناد و تحائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جسے عالمی مالیاتی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے ورنہ اکثر تیسری دنیا کے پروگراموں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔


تاریخ پوسٹ: Mon, 07 Jan 2013

مزید پریس ریلیز

Random Video
Polls
surveys & polls